• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ کیا ہی اچھا ہو کہ پورے کراچی کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی خدمات حاصل ہوں۔

شنیرا نے اپنی اس معصومانہ خواہش کا اظہار اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کیا اور لکھا اور سی بی سی کے عملے کی معترف بھی دکھائی دیں۔

انہوں نے سی بی سی عملے کی صفائی کرتے ہوئے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اُن کی کاوشوں کو سراہا اور لکھا کہ ’ ایک بار پھر سی بی سی کی جانب سے قابل ستائش کاوشیں کی جارہی ہیں۔‘

شنیرا نے سی بی سی عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری گندگی کو صاف کرنے اور ہمارے ساحل سمندر کے آس پاس کے ان عوامی علاقوں پر آپ کی مسلسل مدد اور توجہ کے لیے ہم آپ کے مشکور ہیں۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم عوامی علاقوں کی دیکھ بھال کرنے کا طریقہ نہیں سیکھتے تو پھر ہم ان کو رکھنے کے مستحق بھی نہیں ہیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  ہفتے کے اختتام پر جب عام طور پر لوگ سیر و تفریح کی غرض سے ساحل کا رخ کرتے ہیں تو اپنی موجودگی کا ثبوت کچرے کی صورت میں چھوڑ کر جاتے ہیں۔


انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ ساحل پر گندگی نہ پھیلائیں اور صفائی کا خود سے ہی خیال رکھیں۔

تازہ ترین