• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: بھارت نے 73 برسوں میں چار لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا، رپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں 73 سالوں سے قابض بھارتی فوجوں نے اس عرصے کے دوران 4 لاکھ سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔ 

کشمیر میڈیا سروس (کےایم ایس) کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں کے علاقے میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ قابض بھارت نے 35 لاکھ کشمیریوں کو جبری بےدخل کیا۔

قابض بھارت نے مقبوضہ وادی میں 15 لاکھ سے زیادہ بھارتی فوجیوں کو تعینات کیا ہوا ہے۔ 


کے ایم ایس نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف یوم سیاہ پر مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ 

یاد رہے کہ بھارت نے 1947 میں آج ہی کے دن کشمیریوں کی خواہشات کے برخلاف وادی میں اپنی فوجیں اتاری تھیں۔

تازہ ترین