• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن آزادی صحافت کی خاطر ڈٹے ہوئے ہیں، مظاہرین


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جس میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن آزادی صحافت کی خاطر ڈٹے ہوئے ہیں۔

کراچی

کراچی میں آزادی گلی میں لگے احتجاجی کیمپ میں صدر سفیر امن ویلفیئر ایسوسی ایشن شیر علی، سینئر نائب صدر غلام اللّٰہ قریشی، سیکریٹری جنرل ایپنک شکیل یامین کانگا، سینئر وائس چیئرمین محمد یوسف، مزدور رہنما محمد رمضان اور جنرل سیکریٹری دی نیوز ایمپلائز سی بی اے دارا ظفر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

راولپنڈی

راولپنڈی میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس میں سینئر صحافی آصف علی بھٹی، ناصر زیدی، حنیف خالد، منیر شاہ، ناصر چشتی، رانا غلام قادر سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن آزادی صحافت کی خاطر ڈٹے ہوئے ہیں۔

لاہور

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں ڈیوس روڈ پر جاری احتجاجی کیمپ میں سینئر صحافی ظہیر انجم، جواد ملک، شاہنواز نجمی، اویس قرنی، فاروق اعوان، رومیو جالب اور عائشہ اکرام سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں جنگ بلڈنگ کے باہر ہونے والے مظاہرے میں صحافیوں اور ملازمین نے شرکت کی۔

پشاور

پشاور میں بھی جنگ دفتر کے باہر ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

بہاولپور

بہاولپور میں صحافیوں نے پریس کلب پر احتجاج کیا، احتجاج میں سینئر صحافی امین عباسی، شاہد بلوچ، ہمایوں گلزار، امین باسط، عمران بھینڈر، راشد ہاشمی، امجد اعوان، سید عدنان علی، وسیم قریشی اور آصف کبیر شریک ہوئے۔

نوابشاہ

نواب شاہ میں بھی ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰں کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس میں شریک مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین