• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں بم کی اطلاع کے بعد اسلحے اورگولیوں سے بھرا بیگ برآمد کرلیا گیا۔ ایفل ٹاور اور یادگار آرک ڈی ٹرومفے کے علاقےخالی کرالیے گئے۔ یادگار کے اطراف کا علاقہ پولیس نے گھیرے میں لے لیا۔

فرانسیسی دارالحکومت پیرس کی یادگار آرک ڈی ٹرومفے کے علاقے میں بم کی اطلاع کے بعد تلاشی کے دوران اسلحہ اور گولیوں سے بھرا بیگ برآمد ہوا۔

خبر ایجنسی کے مطابق علاقے میں موجود سب وے اسٹیشنز کو بھی خالی کرایا جا رہا ہے۔ فرانسیسی ٹیچر کے قتل کے بعد سے فرانس میں ہائی الرٹ ہے۔

فرانس میں پچھلے ماہ ایفل ٹاور اور پچھلے ہفتے لیون ریلوےاسٹیشن پر بم رکھنے کی اطلاع غلط نکلی تھیں۔

تازہ ترین