• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 ہزار اور 7500 روپے کے قومی بانڈز کی قرعہ اندازی2 نو مبر کو ہو گی

لاہور (اے پی پی)مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 25ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی2نو مبر کو منعقد ہو گی ۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرا انعام 3لاکھ 12ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں ۔ مذکورہ قرعہ اندازی مجموعی طور پر35ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس ضمن میں ایک تقریب پشاور میں منعقد ہو گی۔ دریں اثناقومی بچتوں کے فروغ کے لئے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 7500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2نو مبر پیرکومنعقد ہو گی۔ یہ مجموعی طور پر84ویں قرعہ اندازی ہے۔

تازہ ترین