• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیبنٹ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کو قانونی حیثیت دینے کیلئے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

لاہور(آصف محمود)محکمہ داخلہ پنجاب نے کیبنٹ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کو باقاعدہ قانونی حیثیت دینے کیلئےسمری وزیراعلیٰ کو بھجوا دی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد یہ سمری فل کابینہ کو بھجوائی جائیگی جس کی منظوری کے بعد کیبنٹ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کو کابینہ کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے امن عامہ کے قیام اور صوبے میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کے قیام میں توسیع سمیت اہم ختیارات حاصل ہو جائیں گے ۔یہ کارروائی وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سےپنجاب میں لا اینڈ آرڈر کے قیام کے لئے مختلف سکیورٹی اداروں کو اربوں روپے کی ادائیگی پر تحفظات کے اظہار کے بعد کی جارہی ہے۔

تازہ ترین