• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریسٹ کینسر، بروقت تشخیص سے شرح اموات کم کی جاسکتی ہے، ثمینہ علوی

اسلام آبا د(نما ئندہ خصوصی ) خاتون اول ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ ابتدائی سطح پر تشخیص کے ذریعے چھاتی کے سرطان سے ہونے والی اموات کی شرح میں کمی کی جا سکتی ہے۔ منگل کو شوکت خانم ہسپتال میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا کہ اس سال حکومتی سطح پر آگاہی مہم کا انعقاد کرنے سے بریسٹ کینسر کے خلاف خود تشخیصی کا اہم پیغام ملک بھر میں عام ہوا ہے۔انہوں نے شوکت خانم ہسپتال کی کینسر کے مریضوں کی حوالے سے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کینسر کے غریب مریضوں کے مفت علاج کے لئے اس ادارے کا قیام عمل میں لایا جو اپنے مقاصد پورے کر رہا ہے۔

تازہ ترین