• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتوں کے تمام تر دعوؤں کے باوجود پولیس میں سیاسی تبادلوں کا سلسلہ ختم نہ کیا جا سکا

 لاہور (امدادحسین بھٹی ) پنجاب میں گزشتہ 8 سالوں کے دوران ان پنجاب پولیس میں آئی جی پنجاب سمیت صوبے بھر کی اہم اسامیوں سی سی پی او لاہور ،آر پی اوز،ڈی پی اوز،ڈی آئی جی آپریشن لاہور ،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور، ایس ایس پی آپریشن لاہور اورایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور پر 490 افسران کی تقرریاں تبادلے کیے گئے ،حکومتوں کے تمام تر دعووں کے باوجود پولیس میں سیاسی تبادلوں کا سلسلہ ختم نہ کیا جا سکا ،موجودہ حکومت کی جانب سےبھی پولیس میں سیاسی مداخلت ختم کرنے کے دعوئوں کے باوجود سابق دور حکومت کے مقابلے میں 26 ماہ کے دوران 47فی صد سے زائد تقرر تبادلے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، معلوم ہوا ہے کہ سابق دور حکومت میں 60 ماہ کے دوران 282 افسران کے تقرر تبادلے کیے گئے تھے جبکہ موجودہ حکومت کے 26 ماہ کے دوران208 افسران کے تقرر تبادلے کئے گئے ہیں ،سابق دور حکومت میں اوسطاًسال میں51.42افسران کے تقرر وتبادلے کئے جاتے تھے،اس نے ایک افسر کو اوسطا تقریبا سات دن یعنی 155 گھنٹے کام کرنے کا موقع ملا تھا جبکہ موجودہ حکومت میں سال میں 90 افسران کے تقرر تبادلے کیے جارہے ہیں جو اوسطا ایک آفیسر کو صرف چار دن یعنی 91گھنٹے تقریبا کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔جنگ کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں میں آئی جی پنجاب کی اہم اسامی پر موجودہ دور حکومت میں 26ماہ کے دوران 5آئی جیز کو تبدیل کیا گیا جبکہ شہباز دور میں60 ماہ (5سال)کے دوران صرف چار آئی جیز تبدیل ہوئے تھے اس طرح سابق دور حکومت میں ایک آئی جی کواوسطا 15ماہ کام کرنے کا موقع ملاجبکہ موجودہ دور حکومت میں مجموعی طور پر ایک آئی جی کو صرف 5ماہ ہی کام کرنے کا موقع مل رہا ہے،اس طرح پنجاب بھر میں آر پی اوز کی پوسٹوں پر سابق 5سالہ دور میں 38 جبکہ موجودہ دور حکومت کے 26 ماہ میں 23 افسران کے تقرر وتبالے کئے گئے،سی سی پی او لاہور سمیت لاہور کی اہم پوسٹوں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور ،ایس ایس پی آپریشنز لاہور اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور کی پوسٹوں پر سابق دور حکومت میں 26افسران جبکہ موجودہ دور حکومت میں ان اسامیوں پر 22افسران کے تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں سی پی اوز کی اسامیوں پر سابق حکومت کے5سالہ دور میں 22جبکہ موجودہ دور حکومت کے 26 ماہ میں 15 افسران کے تقرر وتبادلے کئے گئے،اس کے علاوہ پنجاب بھر کے ضلعی پولیس افسران کی اسامیوں پر سابق دور حکومت کے 60 ماہ کے دوران180افسران کے تقرر وتبادلے کئے گئے اس کے برعکس موجودہ دور حکومت میں اب تک 138 افسران کے تقرر وتبادلے کئے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین