• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خریداری کے وقت رسید ضرور حاصل کی جائے، کنزیومر کونسل

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ترجمان کنزیومر کونسل ادریس رندھاوا نے کہا ہے کہ صارفین کسی بھی چیز کی خریداری کے وقت نہ صرف اس کی رسید حاصل کریں بلکہ اسے سنبھال کر بھی رکھیں کیونکہ مشینری سمیت کوئی بھی خریدی گئی چیز خراب ہونے کی صورت میں یہی رسید آپ کو معاوضہ دلوانے میں اہم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی مشین، موبائل، کپڑا، کھانے پینے کی اشیاء اور دوا وغیرہ کے خراب ہونے کی صورت میں آپ مطلوبہ دکاندار یا کمپنی کے خلاف صارف عدالت میں جا سکتے ہیں جس پر آپ کے اخراجات تقریباً نہ ہونے کے برابر آتے ہیں۔ عدالت نہ صرف آپ کو درست اور معیاری چیز دلوانے کی پابند ہوتی ہے بلکہ چیز کی خرابی کی صورت میں آپ کو جو نقصان اور ذہنی پریشانی ہوئی اس کا ہرجانہ بھی دلواتی ہے لیکن اس کے لئے شرط یہ ہے کہ خریداری کی اصل رسید آپ کے پاس محفوظ ہو۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 17 اضلاع میں صارفین عدالتیں قائم ہیں متاثرہ شخص شکایت کی صورت میں پہلے ایک سادہ کاغذ پر کاروباری کمپنی یا دکاندار کو نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے ایک درخواست لکھے جس میں اسے آگاہ کیا جائے کہ پندرہ روز کے اندر اندر آپکے نقصان کا ازالہ کیا جائے ورنہ آپ اسکے خلاف عدالت جائیں گے۔ آپ کے وکیل کی فیس ادا کرنے کا حکم بھی جاری کیا جاسکتا ہے اور اس کے علاوہ آپ خود بھی عدالت میں اپنا کیس لڑ سکتے ہیں۔
تازہ ترین