• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی گیس کے ملازمین کی ہڑتال،گلبرگ میں احتجاجی مظاہرہ

لاہور(سپیشل رپورٹر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کی نجکاری کے خلاف ملازمین نے دفاتر میں ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سی بی اے یونین کی اپیل پر سوئی ناردرن کے ملازمین نے دفاتر میں ہڑتال کی اورگورومانگٹ سےحسین چوک گلبرگ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔احتجاجی مظاہرے سے مزدور رہنمائوں شبیر احمد خان، قاری عبدالستار، ممتاز اعوان سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ مظاہرین نے گونیازی گو ، سوئی گیس کی نجکاری نامنظور، ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے کے نعرے لگائے،مقررین نے کہا کہ حکومت نے سوئی گیس کی ان بنڈلنگ کا فیصلہ واپس نہ لیا تو آئندہ ہفتے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان ہو گا۔
تازہ ترین