• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس پر بلوچستان کا پہلا حق، انسانی زندگی بچانے کیلئے فراہم کی جائے، مقررین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ممتاز علماء کرام اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے کہا ہے کہ گیس قدرتی نعمت ہے عوام اس کا صحیح استعمال کرکے موسم سرما میں حفاظتی تدابیر اختیار کرکے جانی نقصان سے بچ سکتے ہیں گیس کمپنی صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کر نے کیلئے اقدامات اٹھاتے ہوئے مختلف علاقوں میں پرانی پائپ لا ئنوں کو تبدیل کررہی ہے ،ان خیالات کا اظہارسوئی سدرن گیس کمپنی کے مرکزی ترجمان شہباز اسلام ، بلوچستان کے ایڈیشنل جنرل منیجر محمد انور بلوچ ، علماء کرام سید حبیب اللہ چشتی ، مولانا روح اللہ سمیت دیگر نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر گیس کمپنی کے سعید محمد کاکڑ ، فاروق احمد خان ، صفدر حسین ، سید محمد آغا ، مولوی سید کفا یت اللہ ، محمد الطاف ، فیضان مناف سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ علما ءکرام سمیت دیگر نےکہا کہ عوام گیس کے استعما ل میں احتیا ط کو یقینی بنائیں اورگیس چوری جیسے فعل سے اجتناب کرنا چاہئے کیونکہ یہ عمل کسی صورت جائز نہیں ۔گیس پر بلوچستان کا پہلا حق ہے بغیر گیس کے بل کا مطالبہ بھی جائز نہیں ۔ کارخانوں اور ملوں کی بجائے عوام کی زندگی بچانے کے لئے گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔ جی ایم عوامی مطالبات سنیں اور یہاں کے لوگوں کو مطمئن کریں ۔ جب لوگوں کو گیس صحیح طریقے سے فراہم نہیں کی جاتی تو گیس کی چوری کی روک تھام ممکن نہیں ہے ۔ حکام عوام کو گیس کی فراہمی ممکن بنانے کے لئے کردار ادا کریں‘ یہاں مسئلہ گیس کی صحیح طریقے سے ڈسٹری بیوشن کا نہ ہونا ہے اور ساتھ ہی بل ریڈنگ سے زیادہ بھیجے جارہے ہیں ان مسائل کو حل کرنا کمپنی حکام کی ذمہ داری ہے ، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں گیس پریشر کم یا پھر لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے اور جب گیس واپس آتی ہے تو اکثر اوقات حادثات رونما ہوتے ہیں ۔حکام بلوچستان کے سرد علاقوں کو گیس کی تسلسل سے فراہمی یقینی بنائیں کیونکہ یہاں گیس زندگی بچانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے ۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے محمد انور بلوچ اور شہباز اسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی جانب سے سردیوں کے آغاز میں عوام میں سوئی گیس کے استعمال کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم چلائی جاتی ہے جس میں میڈیا علما ء کرام سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ذریعے شعور اجاگر کرنے کیلئے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کمپنی عوام کو بلا تعطل گیس کی فر اہمی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے جن کے ذریعے کوئٹہ کے مختلف علاقوں سرکی روڈ ، نواں کلی ، زرغون آباد ، سرغڑگئی سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی نئی پا ئپ لا ئنیں بچھائی گئی ہیں کچھ بچھا ئی جا رہی ہیں اور کچھ منصو بوں کے ٹینڈر ہو رہے ہیں ان کے مکمل ہو نے سے گیس پر یشرکا مسئلہ بڑ ی حد تک حل ہو جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف علا قوں میں گیس چوری کر نے والوں کے خلاف کار روائی کر کے کنکشن ختم کردیئے گئے ہیں اور مختلف لوگوں کے خلاف مقد مات بھی درج کئے گئے ۔ان کار روائیوں میں استعما ل ہو نے والا سامان اور کمپر یسر قبضے میں لے لیا گیاہے انہوں نے کہا کہ علما ءکرام ، میڈ یا سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد گیس چو ری رو کنے اور احتیا طی تدا بیر کے حوالے سے اپنا کر دارادا کریں۔
تازہ ترین