• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی کی جنگ میں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے‘مولانا عبدالصمد

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے رہنما وسابق صوبائی وزیر جنگلات مولانا عبدالصمد اخوندزادہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ ملک کی ترقی وسلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، کشمیر جنت نظیر خطہ ہے جہاں فطرت کی تمام رنگینیا ں بکھری ہوئی ہیں۔دنیا کی حسین ترین وادی کو بھارت نے انسانی خون سے رنگ دیااورزیادہ خون بہنے کی وجہ سے پاک بھارت سرحد کو بھارت نے خونی لکیر بنادیا ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہم کشمیر ی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیر ی عوام حق خودارادیت کی جنگ لڑرہے ہیں جس میں پوری پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کشمیریوں کی اخلاقی حمایت ہمیشہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہم سب کو اپنے کندھے سے کندھا ملا کر کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کرنی چاہیے ،مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے چھائونی میں تبدیل کردیالیکن اس کے باوجود کشمیریوں کا دل نہیں جیت سکا،کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔
تازہ ترین