• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ افراد کامسئلہ بلوچی لباس پہننے سے حل نہیں ہوگا‘ماما قدیر

کوئٹہ(آن لائن)وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز کے وائس چیئر مین ماما قدیر بلوچ نے پی ڈی ایم کوئٹہ جلسے میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کے اظہار کو مداری کا تماشہ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے بھوک ہڑتالی کیمپ سے اپنے ویڈیو بیان میں ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ لاپتہ افراد یا بلوچستان کا مسئلہ بلوچی لباس پہننے سے حل نہیں ہو گا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اپنے دوراقتدار میں بلوچستان سے مسخ شدہ لاشیں ملتی رہیں اس وقت مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کہاں تھے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے ساتھ جمہور کے ساتھ ناانصافی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ بھی اٹھانا چاہیے اپوزیشن رہنمائوں کو لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بھی آنا چاہیے تھا جو 12 سال سے لگا ہوا ہے۔
تازہ ترین