• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے قتل کے الزام میں قید ملزم کو 12 سال بعد بری کردیا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے ملزم یاسین کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا۔

ملزم محمد یاسین 2008 سے اوکاڑہ جیل میں قید تھا، ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزائے موت دی تھی جبکہ ہائیکورٹ نے اُسے عمر قید میں تبدیل کردیا تھا۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ رات ڈیڑھ بجے گلی میں معمولی تنازع پر جھگڑا ہوا تھا، قتل کا مقدمہ 7 ملزمان کے خلاف درج ہوا، عدالتوں سے تمام شریک ملزمان بری ہوچکے ہیں۔

جسٹس منظور ملک نے سماعت کے دوران کہا کہ ریکارڈ کے مطابق فائرنگ بری ہونے والے ملزمان نے بھی کی تھی، تاہم رات کے اندھیرے میں کیا معلوم کس کی گولی سے بندا قتل ہوا تھا۔ 

تازہ ترین