• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوحہ ایئرپورٹ پر خواتین مسافروں کے فزیکل معائنے کے واقعے کی تحقیقات کریں گے، قطر


قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ دوحہ ایئرپورٹ پرخواتین مسافروں کے فزیکل معائنے کے و اقعےکی تحقیقات کرے گا۔

قطر کےدوحہ ایئرپورٹ پر ڈسٹ بن سے نوزائدہ بچی ملنے کے واقعے کے بعد قطر سے روانہ ہونے والے دس طیاروں کی خواتین مسافروں کا فزیکل معائنہ کیا گیا، ان خواتین میں آسٹریلیا کی 18 خواتین شامل تھیں، جس پر آسٹریلوی حکومت نے احتجاج کیا تھا۔


قطر کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ حکام بچی کے والدین تک پہنچنا چاہتے تھے، تاہم خواتین مسافروں کی ذاتی آزادی متاثر ہونے پر افسوس ہے، واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کےنتائج متعلقہ ممالک سے شیئر کئے جائیں گے، جبکہ بچی خیریت سے ہے۔

تازہ ترین