• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹر ناصر جمشید اسپاٹ فکسنگ کیس میں ضمانت پر رہا، میڈیا رپورٹ

اسپاٹ فکسنگ کیس کے سلسلے میں انگلینڈ میں سزا کاٹنے والے پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید ضمانت پر رہا ہوگئے۔

ناصر جمشید کو پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں رواں برس فروری میں 17 ماہ کی سزا ہوئی تھی۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز کو سزا کا آدھا عرصہ مکمل ہونے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹر ناصر جمشید کو برطانیہ سے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا، اُنہیں وہیں رہنے کی اجازت مل گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2017 میں کھلاڑیوں سے رابطوں اور رشوت کی پیشکش کے جرم میں پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید کو 17 ماہ کی سزا ہوئی تھی۔


ناصر جمشید سے روابط پر تین پاکستانی کرکٹرز شرجیل خان، شاہ زیب حسن اور خالد لطیف کو سزا ہوچکی ہے۔

شرجیل خان اپنی سزا پوری کرنے کے بعد دوبارہ کرکٹ میں واپسی کر چکے ہیں۔

اینٹی کرپشن ٹریبونل نے ناصر جمشید پر دس سال کی پابندی بھی عائد کی ہے۔

واضح رہے کہ برمنگھم میں ناصر جمشید اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔

ناصر کی اہلیہ سوشل میڈیا پر متحرک ہیں اور اکثر وہ اپنی زندگی کے تلخ لمحات کا تذکرہ کرتی رہتی ہیں۔

تازہ ترین