• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ،روپے کی قدر میں اضافے کا رحجان برقرار رہا ،انٹر بینک میں ڈالر43پیسے تک جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50پیسے تک سستا ہو گیا ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید کم ہو گئی ،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 43پیسے کی کمی سے 160.88روپے سے کم ہو کر 160.45روپے اور قیمت فروخت 38پیسے کی کمی سے 161.08سے کم ہو کر 160.70روپے پر آگئی ہے ،اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 50پیسے کی کمی سے 160.80سے کم ہو کر 160.30روپے اور قیمت فروخت 40پیسے کی کمی سے 161.10روپے سے کم ہو کر 160.70روپے ہو گئی ہے،یورو کی قیمت میں 1.70روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یو رو کی قیمت خرید 188.70روپے سے گھٹ کر 187.00روپے اور قیمت فروخت 190.70سے کم ہو کر 189روپے پر آگئی ،برطانوی پاونڈ کی قیمت بھی 1.25روپے کی کمی سے قیمت خرید 208.25سے کم ہو کر 207.00روپے اور قیمت فروخت 210.25سے گھٹ کر209.00روپے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین