شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کا دورہ کرنے والی زمبابوے کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیدیا۔ اس بارے میں وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ ان کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی خاطر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں پنجاب پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ زمبابوے ٹیم کے قیام کے دوران متعلقہ ہوٹل کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے۔