• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کے غیرملکی کرکٹرز سپر لیگ جیتنے کیلئے پرعزم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز کے غیرملکی کرکٹرز اس بار سپر لیگ ٹرافی حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔آسٹریلوی کھلاڑی بین ڈک اور انگلش کرکٹرسمت پٹیل کے بعد جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ویزے نے بھی پی ایس ا یل کےلئےپاکستان آنے کا اعلان کردیا ہے۔ بدھ کو لاہور قلندرز کے سمت پٹیل نے کہا کہ پی ایس ایل کے باقی میچز کھیلنے کے لئے پرجوش ہوں ۔ امید ہے کہ پی ایس ایل کی ٹرافی جیت کر لاہور قلندرز کے مداحوں کو بڑی خوشی دیں گے۔ ویزے کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ دوبارہ کرکٹ اتنی جلد ملے گی۔ پوری کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں اچھا پرفارم کرکے لاہور قلندرز کو سرخرو کریں۔ شاہین شاہ آفریدی ، فخر زمان ، حارث رؤف سب اچھی فارم میں ہیں ۔ قلندرز کا پلیئرز ڈویولمپنٹ پروگراماس فرنچائز کو اسپیشل بنادیتا ہے، دنیا میں کوئی فرنچائز پلیئرز کیلئے ایسا پروگرام نہیں کرتی۔ قلندرز اپنے پرستاروں کو ماضی میں زیادہ خوشیاں نہیں دے سکے لیکن لاکھوں پرستاروں نے ہمیشہ ساتھ دیااس بارکوشش کریں گے کہ قلندرز کے پرستاروں کو خوشیاں منانے کا موقع دیں۔

تازہ ترین