• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی اغوا کیس، آئی جی رپورٹ عدالت کو گھمانے کے مترادف ہے، چیف جسٹس

صحافی اغوا کیس، آئی جی رپورٹ عدالت کو گھمانے کے مترادف ہے، چیف جسٹس


اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے سینئر عدالتی رپورٹر ،اینکر پرسن مطیع ﷲ جان کیخلاف توہین عدالت کے از خود نوٹس مقدمہ کی سماعت کے دوران انہیں نامعلوم ملزمان کی جانب سے اسلام آباد سے دن دھاڑے اغواء کرنے سے متعلق آئی جی اسلام آباد کی جانب سے بھجوائی گئی تفتیشی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے اور آئندہ سماعت پر نئی پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے ہیں کہ بادی النظر میں لگتا ہے کہ پولیس نے بغیر کسی ثبوت کے ہی تفتیش کی ہے ،اسی وجہ سے ہی کیس میں تاخیر ہورہی ہے ، چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی تو اٹارنی جنرل خالد جاوید خان ،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز ﷲ نیازی ،قائم مقام آئی جی اسلام آباد اور مطیع ﷲ جان اپنے دو وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئے ، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آئی جی نے مطیع ﷲ جان کے اغوا ء کے حوالے سے ہونے والی تفتیش سے متعلق ہونے والی اب تک کی پیشرفت رپورٹ جمع کرادی ہے،جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آئی جی نے جو رپورٹ بھجوائی ہے وہ عدالت کو گول گول گھمانے کے مترادف ہے،یہ رپورٹ غیر تسلی بخش ہے ۔

تازہ ترین