• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر، چینی کے بے نامی لین دین کی تحقیقات شروع، خریدار طلب

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) شوگر ملوں میں چینی کے بے نامی لین دین پر ایف بی آر کےبے نامی زون ٹو لاہو ر نے شوگر ملوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، بے نامی زون ٹو ، لاہور نے بے نامی لین دین کی تصدیق کیلئے 5 شوگر ملوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ان ملوں کی جانب سے اپنے سیلز ٹیکس گوشواروں میں سب سے زیادہ مقدار میں چینی لینے والے جن خریداروں کے نام دئیے گئے تھے، انہیں بھی تصدیق کے سلسلے میں طلب کیا گیا، ایف بی آر کے مطابق ابتدائی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ بڑے پیمانے پر بے نامی لین دین کئے جاتے رہے ہیں۔

تازہ ترین