• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلفی بخاری نے چترال میں نجی فائیو اسٹار ہوٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد ( خصو صی رپورٹر ) وزیر اعظم کےمعاون خصوصی زلفی بخاری نے نجی فائیوا سٹار ہوٹل کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کی جنت چترال میں سب سے بڑی سرمایہ کاری آئی ہے ،چترال اور شندور ڈیڑھ سو کلومیٹر روڈ پر کام جلد شروع کر نے کا فیصلہ بھی ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ پانچ ارب کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والا بی جان ہوٹل چترال کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا،پی ٹی ڈی سی کے چار ہوٹلز کو بھی صوبے کے حوالے کردیا ہے۔ان کو بھی تین سے چھ مہینے کے اندر کمرشلائز کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین