• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی معیشت و سیاست کی کمزوری: بھارت کشمیر ہڑپ کرگیا،احسن اقبال

سانگھڑ ( نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت اور سیاست دونوں کمزور ہیں۔ اسی لیے بھارت کو کشمیر ہڑپ کرنے کی جرات ہوئی ۔حکمرانوں نے ریکارڈ قرضے لیکر تمام قرضے اپنی حکومت کے خسارے میں جھونک دیئے ہیں ۔وہ سانگھڑ میں میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام انکے اعزاز میں دیے گیے استقبالیہ کنونشن سے خطاب کررہے تھے سابق گورنر سندھ زبیر عمر، شاہ محمد شاہ،کیہل داس کوہستانی،سورٹھ تھیبو اور دیگر رہنماء بھی انکے ہمراہ تھے۔ سانگھڑ آمد پر مسلم لیگن کے ضلعی جنرل سیکرٹری اسحاق قریشی اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے رہنماؤں کا شاندار استقبال کیاانہوں نے کہا کہ سانگھڑ ۔تاریخی اور پیر پگارا کا شہر ہے۔وہ بھی مسلم لیگی ہیں جبکہ ہم بھی مسلم لیگی ہیں 2018 سے قبل سی پیک پر تیزی سے کام جاری تھا۔

تازہ ترین