کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ سے متعلق ہدایات نامہ جاری کر دیاہے۔جس کے تحت بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے مختص کردہ لیبارٹریز ہی سے ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دے دیاہے۔اس سلسلے میں پی آئی اے نے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ کے لیے لیبارٹریوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق دبئی اور شارجہ جانے والے مسافروں کو شوکت خانم اور آغا خان لیبارٹری سے کرونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہے، ابوظہبی جانے والے مسافر ایکسل لیب، شفا لیب، ایڈوانس لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائیں گے۔دوحہ جانے والے مسافروں کو ایکسل لیب، آغا خان لیب اور ڈاکٹر عیسی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروانے کی ہدایات دی گئی ہیں، جب کہ کویت جانے والے مسافر جیری لیب اور شوکت خانم سے کرونا ٹیسٹ کروائیں گے۔چین جانے والے مسافر ایڈوانس لیب، چلڈرن اسپتال، شفا انٹرنیشنل اسپتال اور معروف انٹرنیشنل اسپتال سے کرونا ٹیسٹ کروائیں گے۔سعودی عرب اور کینیڈا جانے والے مسافروں کے لیے ایکسل لیب، آغا خان لیب، ڈاکٹر عیسی لیبارٹری، شوکت خانم لیبارٹری اور شفا لیب سے کرونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی حکام کی جانب سے بھی پاکستانیوں کو نئی ٹریول ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا تھا کہ صرف ان لیبارٹریز کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس قابل قبول ہیں جو دبئی حکام کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔