• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکبر اور کامران مارکیٹوں سے تجاوزات ختم کرانے کا فیصلہ

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے اپنی دونوں مارکیٹوں اکبر مارکیٹ اور کامران مارکیٹ سے پختہ تجاوزات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے سروے مکمل کر لیا گیا ہے ، آئندہ چند دنوں میں آپریشن کیا جائیگا جس کامران مارکیٹ کے گرد عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے بنائی جانے والی تمام دکانوں کو مسمار کرنے کے ساتھ مارکیٹ کی راہداریوں کو بھی تجاوزات سے پاک کروایا جائے گا ۔ کینٹ بورڈ حکام کے مطابق مارکیٹ کو اپنی اصل حالت میں بحال کروایا جائیگا۔ دکانداروں کی طرف سے مارکیٹ میں برآمدے اور راہداریاں بھی کرائے پر چڑھا دی گئی ہیں ، کینٹ بورڈ کو اتنا کرایہ پوری مارکیٹ کا نہیں آ رہا ہے جس قدر یہ افراد آگے لوگوں سے وصول کر رہے ہیں۔ اکبر مارکیٹ میں بھی لوگوں نے خود سے تعمیرات کر رکھی ہیں جس کے خاتمہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین