آپ آف لائن ہیں
جمعرات10؍ربیع الثانی 1442ھ26؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

گرانفروشی کیخلاف ایکشن‘ مجسٹریٹس کے جاتے ہی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشوں کیخلاف ایکشن تیز کر دیا، تاہم اس ایکشن کا اثر اسسٹنٹ کمشنروں اور مجسٹریٹوں کے جاتے ہی ختم ہو گیا اور سبزی و فروٹ بیچنے والے دوبارہ من مانی قیمتوں پر اتر آئے۔ اے سی کورال نے لہتراڑ روڈ اور ترلائی میں پرائس چیکنگ، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے کئے اور کچھ دکانوں کو سیل کر دیا۔ بھارہ کہو میں اے سی سیکرٹریٹ‘ اے سی رورل نے سہالہ میں‘ اے سی سٹی نے ایف6 اور ایف7 ‘ جھنگی سیداں میں اے سی پوٹھوہار نے قیمتیں چیک کیں۔ ٹائیگر فورس نے بھی اس سرگرمی میں حصہ لیا۔ ریٹ لسٹوں کے بغیر دکانداروں پر جرمانہ کیا گیا۔

اسلام آباد سے مزید