• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: لین دین کے تنازع پر فائرنگ‘ایک بھائی جاں بحق ‘دوزخمی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ارباب کرم خان روڈ پر لین دین کے تنازع پر رشتے داروں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوشدیدزخمی ہوگئے پولیس کے مطابق رند آباد ارباب کرم خان روڈ میں گزشتہ شام لین دین کے تنازع پر رشتے داروں میں فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان اسد اللہ ولد میر بلند خان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کےبھائی سیف اللہ اوصفی اللہ شدید زخمی ہو گئےپولیس نے لاش اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا لاش ضروری کارروائی کے بعدلواحقین کے حوالے کردی گئی جبکہ پولیس مقدمے میںنامزد پانچ بھائیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہے۔
تازہ ترین