• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ میٹرو کے ملتان اسٹور کا افتتاح

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ میٹرو کے ملتان اسٹور کا   افتتاح کردیا گیا،  افتتاحی تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  اور جرمن سفیر  Bernard Schlagheck نے بھی خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میٹرو کے مینیجنگ ڈائریکٹر ماریک منکی وز نے کہا ملتان  میٹرو کے لئے ایک بڑی اور اہم مارکیٹ ہے ، یہاں کئی کاروبار موجود ہیں جن کے لیے میٹرو اپنی بہترین خدمات اور اعلیٰ معیاری مصنوعات پیش کر رہا ہے، اس موقع پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 11 سال بعد پاکستان میں جرمن سرمایہ کاری ہوئی، امید ہے دیگر یورپی ممالک بھی پاکستان پر اعتماد کریں گے۔ اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ زین حسین قریش، جاوید اختر انصاری، ندیم قریشی سمیت معززین شہر و صنعت کاروں کی ایک بہت بڑی تعداد  موجود تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس دلانے کیلئے جرمنی نے اہم کردار ادا کیا، انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یکم نومبر کو سرکاری دورے پر جرمنی جانا ہے، ہم جرمنی کے شہریوں کو پاکستان آمد پر ویزے دے رہے ہیں جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو اپنی جانب راغب کرنا ہے۔
تازہ ترین