آپ آف لائن ہیں
جمعرات10؍ربیع الثانی 1442ھ26؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

48 سال قبل بچھڑے باپ بیٹے کی ملاقات


امریکا سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹے چار دہائیوں بعد ایک دوسرے سے ملے تو  رو پڑے۔

باپ بیٹے کے اس ملاپ میں فیس بک اور پھپو کا اہم کردار ہے جن کی بدولت دونوں ایک مرتبہ پھر ملاقات کر پائے۔

بزرگ پیٹرک نامی شخص اپنے بیٹے جونیئر پیٹرک سے 48 سال قبل بچھڑے تھے جب جونیئر پیٹرک کی عمر 5 برس تھی جس کے بعد اہل خانہ نے جونیئر پیٹرک کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی تاہم جونیئر پیٹرک کہیں نہ ملے۔

دو سال قبل بزرگ پیٹرک(باپ) کی بہن کو فیس بک ایک جونیئر پیٹرک نامی شخص ملا جس میں ان کے بھتیجے کی حرکات و عادات موجود تھی، معلومات کرنے پتہ چلا کہ یہ جونیئر پیٹرک ان کا بھیتجا ہے جو 48 سال قبل کھو گیا تھا۔

دو روز قبل باپ اور بیٹے کی امریکی ریاست پنسلوینیا ایئرپورٹ پر ملاقات ہوئی، جو ایسی جذباتی ملاقات تھی جسے دیکھنے بھی رو پڑے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید