• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭…موم بتی جلا کر مُردو ں کو یاد کرنا …اور موم بتی بجھا کر سالگرہ منانا!

نیم کی طرح کڑوا علم دینے والا ہی سچا دوست ہوتا ہے ،

میٹھی بات کرنے والے چاپلوس بھی ہوتے ہیں ،

……………………

٭…تاریخ گواہ ہے کہ آج تک نیم میں کبھی کیڑے نہیں پڑے ،جب کہ

مٹھائی میں اکثر کیڑے پڑجا یا کرتے ہیں…

……………………

…اچھے راستے پر کم لوگ لیکن برے راستے پر اکثر یت چلتی ہے۔

٭… شراب بیچنے والا کہیں نہیں جاتا ،

پر دودھ بیچنے والے کو گھر گھر اور گلی کوچے بھٹکنا پڑتا ہے ،

…………………………

٭…آدمی جب پتے پر کھا نا رکھ کر کھاتا تھا،

مہمان کو دیکھ کر ہرا ہوجاتا تھا _…

پوراخاندان استقبال کرتا تھا …

پھر وہ مٹی کے برتن میں کھانے لگا ،

رشتوں کو زمین سے جُڑ کر نبھانے لگا…

بعد میں پیتل تانبے کے برتنوں میں کھانا شروع کردیا ،رشتوں کو چھ ماہ یا سال بعد چمکانے لگا …

لیکن جب کا نچ کے برتن استعمال کرنے لگا ،

ہلکی سی چوٹ پر بھی رشتہ بکھرنے لگا …

اور اب ڈسپوزایبل برتنوں میں کھانا شروع کردیا ہے ،

اب تمام رشتے …استعمال کرو…

اور جب ضرورت کے نہ رہیں تو پھینک دو…

تازہ ترین