• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم اب تک 85 ہزار نوکریاں پیدا کرچکے ہیں، زرتاج گل

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ہم اب تک 85 ہزار نوکریاں پیدا کر چکے ہیں۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے لکھا کہ مضر صحت کریموں کو روکنے کےلیے مہم شروع کی ہے، کاسمیٹکس انڈسٹری کی جانب سے تعاون خوش آئند ہے۔

زرتاج گل کا کہنا ہے کہ کاسمیٹکس انڈسٹری کو بند نہیں کرنا چاہتے، چاہتے ہیں نقصان دہ کیمیکل کا استعمال روکا جائے۔


انہوں نے کہا کہ پلاسٹک بیگز سالڈ ویسٹ مینجمںٹ سے متعلق بہت کام کیا ہے۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ جلد ایک ارب درخت لگانے میں کامیاب ہوجائیں گے، سب کام نمبر بنانے یا ووٹ لینے کےلیے نہیں ہوتے، ہم اب تک 85 ہزار نوکریاں پیدا کرچکے ہیں۔

تازہ ترین