• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے متعلق معلومات دینا زرتاج گل کو مہنگی پڑگئیں

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کو کورونا سے متعلق معلومات دینا مہنگی پڑگئیں، وفاقی وزیر نے اپنے ہی بیان کی وضاحت بھی کردی۔

سرکاری ٹی وی چینل کے ایک شو میں زرتاج گل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کوویڈ 19 کا مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک میں کسی بھی طریقے سے نقصان پہچا سکتے ہیں،  اب یہ ان پر ہے کہ قوت مدافعت کو کیسے پیدا کریں۔‘

وفاقی وزیر کی جانب سے عالمی وبا کی معلومات پر ایسے غیر ذمہ دارانہ بیان سے سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر کی کوویڈ سے متعلق معلومات اور ان کی تشریح پر حیرانی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ٹوئٹر صارفین کی تنقید پر زرتاج گل کو اپنے ہی بیان کی وضاحت دینا پڑگئی، وضاحتی پیغام میں زرتاج گل نے لکھا کہ وہ روزانہ ٹی وی پر گھنٹوں بغیر کسی پرچی کے بات کرتی ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ وہ یہ کہنا چاہتی تھیں کہ کورونا وبا کا اثر اور شدت مختلف ممالک میں مختلف ہوتے ہیں۔

زرتاج گل نے یہ تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’چند لمحوں کی خطا پر یوں ماتم کناں ہونے کی بجائے اپنی جماعتوں کے حشر نشر پر توجہ دیں تو شاید ان کے حق میں بہتر ہو۔‘

انہوں نے لکھا کہ وہ تنقید سے نہیں گھبراتیں بلکہ اور مضبوط ہوتی ہیں۔

تازہ ترین