• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

اسلام آباد میں انتظاميہ کی طرف سے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کريک ڈاؤن کا آغاز  کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے مختلف مراکز کا دورہ کرکے عوام کو ماسک پہننے کی تلقین کی، جبکہ ماسک استعمال نہ کرنے والوں کو وارننگ بھی دی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دکانوں کے اندر ماسک نہ پہننے پر گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔


ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پاکستان سيکریٹریٹ اور ميٹرو بس اسٹيشنز کا بھی دورہ کیا۔

حمزہ شفقات نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے عوام ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

تازہ ترین