کراچی (جنگ نیوز)کورونا کی دوسری لہر آچکی ہے لہٰذا اب ماسک پہننا لازم ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے جمعرات کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں خصوصی گفتگو کی جائے گی۔ ”گندم کی سرکاری قیمت نہ اپوزیشن کو منظور ہے نہ ہی اتحادیوں کو لہٰذا حکومت کو نظر ثانی کرنا پڑے گی۔ وہاں حویلیاں طیارہ حادثہ کس کی غفلت سے ہوا؟۔ چار سال بعد بھی مکمل رپورٹ کہیں نہیں ہے اور ایبا قریشی خواتین کو کھیلوں کی زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینا کیلئے پر عزم ہیں“۔ اِن تمام موضوعات کو پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مارننگ شو میں زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9 بجکر5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔