نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے ماسک پہننے کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ شہری گھروں سے باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک کا استعمال لازمی ہے، بازاروں اور شاپنگ مال وغیرہ میں بھی ماسک کا استعمال لازم ہے۔
این سی او سی کے مطابق اب تک 11 شہروں میں 4 ہزار 374 لاک ڈاؤن نافذ کیے گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 29 ہزار 47 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 43 لاکھ 47 ہزار 155 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 825 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 14 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 374 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 200 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 759 تک جاپہنچی۔