• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا میں تیزی، ریسٹورنٹس سمیت تمام کاروبار 10بجے بند، گھر سے باہر ماسک لازمی

ریسٹورنٹس سمیت تمام کاروبار 10بجے بند، ماسک لازمی


اسلام آباد (اے پی پی، جنگ نیوز) کورونا وائرس کے تیزی پھیلائو کے پیش نظر این سی او سی نے 11 بڑے شہروں میں مارکیٹیں، شاپنگ مالز،شادی ہالز ریسٹورنٹس رات 10 بجے جبکہ تفریح گاہیں اور پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی نے ہدایت کی ہے شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں، ہاٹ سپاٹ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا، اسپتال، میڈیکل اسٹورز، کلینک، پٹرول پمپس اور بیکریاں کھلی رہیں گی۔

این سی او سی نے کہنا ہے کہ اگر ہدایات پر عمل نہ کیا تو مزید سختی کرنی پڑسکتی ہے، دوسری جانب گزشتہ 24؍ گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا نے مزید 14؍ افراد کی جان لے لی۔

تازہ ترین