آپ آف لائن ہیں
بدھ9؍ربیع الثانی 1442ھ25؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کرامت حسین بازو گیری کیلئےبینی ڈیرہ گروپ کےانائونسرمقرر

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل )بازو گیری کے حوالے سے بریڈفورڈ کے مقامی بینی ڈیرہ گروپ نے چوہدری کرامت حسین کریمی کو بینی مقابلوں کے لیے سینئرانائونسر مقرر کر دیا۔ اس موقع پر چوہدری کرامت حسین نے بینی ڈیرہ گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ بینی گروپ کی جانب سے دیا جانے والا اعزاز میرے لیے انعام ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی نوجوانوں نے نہ صرف اپنے روائتی کھیلوں کے فروغ کیلئے بڑا کردار ادا کیا بلکہ مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے کر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، آج افراتفری ،نفسانفسی کے دور میں لوگوں کو کئی مسائل درپیش ہیں جس کی وجہ سے وہ ٹینشن اور وہم کا شکار ہو جاتے ہیں، ایسے نفسیاتی امراض کا واحد علاج تفریح طبع ہے جس کیلئے نوجوانوں کو اپنے صحت وتوانائی بحال رکھتے ہوئے کھیلوں کے گراؤنڈ آباد کرنا ہوں گے اور تماشائی عوام کو بہتر شغل تماشہ پیش کر کے ذہنی امراض کا خاتمہ کرنے میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بینی ڈیرہ گروپ سربراہ کے مختار احمد مغل ،پہلوان محمد حنیف،پہلوان امجد بادشاہ،ساجد بٹ،اظہر اقبال ،شکیل بھٹی ، فضل احمد ، سرفراز،اسد جانی ،پہلوان ذوہیب فاروق ،پہلوان ادریس،راجہ مرتضیٰ،پہلوان گل نواز

،چوہدری ابرار تاج ،عدیل اور دیگر ٹیم ممبران کی جانب سے ان پر بھرپور اعتماد اور عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا ۔

یورپ سے سے مزید