آپ آف لائن ہیں
بدھ9؍ربیع الثانی 1442ھ25؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فرانس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، چارافراد ہلاک،ایک بچہ لاپتہ

پیرس (این این آئی )فرانس سے برطانیہ آنے والی تارکین وطن کی کشتی ڈنکرک کے قریب ڈوب گئی۔ حادثے کے نتیجے میں چارافراد ہلاک ہو گئے جبکہ کشتی میں سوار ایک اور بچہ لاپتہ ہے۔ڈنکرک کے قریب ڈوبنے والی کشتی میں سوار افراد کو بچانے کے لئے امدادی کارروائیوں میں فوج کی کشتیوں نے حصہ لیا اور لگ بھگ 15 افراد کو بچالیا گیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے میں بھی شامل ہیں جن کی عمر 5 اور 8 سال بتائی جارہی ہیں جبکہ کشتی میں سوار ایک اور بچہ لاپتہ ہے۔ڈنکرک کے قریب ڈوبنے والی کشتی میں سوار افراد کو بچانے کے لئے امدادی کارروائیوں میں فوج کی کشتیوں نے حصہ لیا اور لگ بھگ 15 افراد کو بچالیا گیا۔واضح رہے کہ سمندر میں طغیانی کے سبب میٹ آفس نے وارننگ جاری کی تھی۔

یورپ سے سے مزید