آپ آف لائن ہیں
بدھ9؍ربیع الثانی 1442ھ25؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عاطف اسلم نے سریلے مداح کی خواہش پوری کرنے کی حامی بھرلی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)عاطف اسلم نے سریلی آواز کے مالک اپنے ایک مداح کی خواہش پوری کرنے کے لیے ہاں کردی۔عاطف اسلم کے مداح حذیفہ خان خود بھی گلوکاری کا شوق رکھتے ہیں اور سریلی آواز کے مالک ہیں۔ایک ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے حذیفہ نے عاطف کے ساتھ سیشن کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر گلوکار نے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔عاطف نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر حذیفہ کے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئےان کے ٹیلنٹ کو سراہا اور ساتھ ہی جیمنگ سیشن جوائن کرنے کی دعوت بھی دی۔عاطف نے حذیفہ کی ویڈیو شیئر کرتےہوئے لکھا کہ کیا خیال ہے کسی دن جیم سیشن پر ملاقات نہ ہوجائے۔گلوکار نے حذیفہ خان کے گلوکاری کے ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس باصلاحیت لڑکے کو سننا واقعی بہت اچھا لگا، تو ایک ساتھ کچھ گلوکاری کے بارے میں کیا خیال ہے۔عاطف اسلم کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور عاطف کے مداح متاثر کن ٹیلنٹ کو پروموٹ کیے جانے کے اقدام پر بے حد خوش ہیں۔واضح رہے کہ نوجوان سنگر حذیفہ خان اپنے پسندیدہ گلوکار کے سراہے جانے کے بعد دیکھتے

ہی دیکھتے مقبول ہوگئے ہیں۔13ہزار انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ حذیفہ خان نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی مداحوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

دل لگی سے مزید