آپ آف لائن ہیں
جمعرات10؍ربیع الثانی 1442ھ26؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نیو یارک، نوبیاہتا پاکستانی جوڑا شادی کے 5 روز بعد موت کا شکار

نیویارک (عظیم ایم میاں) 24 اکتوبر کو نیو یارک میں شادی کے بندھن میں بندھنے والا نوجوان پاکستانی/ امریکن جوڑا بہاماس کے جزیرے میں ہنی مون منانے کے دوران سمندر کی بے رحم لہروں کے ہاتھوں موت کا شکار ہوگیا۔

 ان کی اچانک موت کی خبر نے پاکستانی کمیونٹی میں غم کی لہر دوڑا دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل اور نیو یارک میں کئی سال سے مقیم مقبول ملک کے صاحبزادے محمد ملک اور پاکستانی نژاد ڈاکٹر نور شاہ 24 اکتوبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ہنی مون کیلئے بہاماس نامی ٹورسٹ جزیرے پر گئے جہاں وہ سمندر کی بے رحم لہروں کا شکار ہو گئے۔

 ان کی موت کی اطلاع امریکی حکام نے محمد ملک کے والد کرنل (ر) مقبول ملک کو دی جو پاکستانی کمیونٹی کے کسی اجتماع میں بیٹھے تھے اچانک اس اطلاع نے انہیں شدید صدمہ میں مبتلا کر دیا۔

 نوبیاہتا جوڑے کی موت کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں، نیو یارک کی پاکستانی کمیونٹی میں صدمہ اور سوگ کی فضا پائی جاتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید