• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپا چورنگی تا عسکری فور ٹریفک جام معمول،شہری گھنٹوں پھنسے رہتے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)راشد منہاس روڈ پرنیپا چورنگی تا عسکری فور ٹریفک جام معمول بن گیا۔ لوگ روزانہ گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں ۔کوئی مسلئے کو حل کرنے والا نہیں۔ الہٰ دین پارک کے سامنے یو ٹرن بند کرنے کے بعد صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے ۔اگر کسی کو گلستان جوہر سے جوہر موڑ کے راستے واپس نیپا چورنگی جانا ہو تو اسے ملینئم مال کے سامنے فلائی اوور کے نیچے سے یو ٹرن لینا پڑتا ہےلیکن ٹریفک جام کی وجہ سے تھوڑا فاصلہ آدھے سے پون گھنٹہ میں طے ہوتا ہے۔رش کے باعث نیپا سےشاہراہ فیصل جانے والا ٹریفک بھی جوہر موڑ فلائی اوور پر پھنس جاتا ہے کیونکہ میلنئم فلائی اوور کے نیچے چورنگی پر ٹریفک جام ہوتا ہے اس طرح شہریوں کا قیمتی وقت روز ضائع ہوتا ہےلیکن کے ایم سی ،ٹریف انجینئرنگ بیورو یا کوئی دوسرا ادارہ اس صورتحال کا نوٹس لینے اور شہریوں کی اس مشکل کو حل کرنے کے لئے تیار نہیں ہے مسائل فوری حل نہ ہونے کی ایک وجہ شہر میں ایک ساتھ کئی سوک اداروں کے پاس اختیارات کا ہونا ہے ہر ادارے کی اپنی پالیسی اور طریقہ کار ہے جس کے باعث معمولی مسائل کے حل ہونے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔

تازہ ترین