• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر)شہر اور اس کے گردونواح میںچوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے، تھانہ گلگشت کے علاقہ گول باغ میں نا معلوم افراد امجد علی کی کپڑے کی دکان کے تالے توڑ کر 15 لاکھ ما لیت کا سامان چوری کر کے لے گئے۔۔تھانہ بی ذیڈ کے علاقہ میں نامعلوم شخص راشد علی کے گھر سے اسکا لیپ ٹاپ ،نقدی اور دستاویزات چوری کرکے لے گیا۔تھانہ الپہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد ریاض کی پرچون کی دکان کے تالے تو ڑ کر 1 لاکھ 37 ہزار ما لیت کا سامان چوری کرکے لے گئے، اسی علاقہ سے ہاشم کے گھر سے 4 بکرے چوری ہوگئے، بوہر گیٹ بازار میں نامعلوم شخص نے مدثر کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا جبکہ خواجہ کالونی میں نامعلوم شخص نے ضیا کی جیب سے 20 ہزار مالیت کا موبائل فون چوری کر لیا۔ شہزاد نے پولیس بستی ملوک کو درخو است دی کہ مویشی منفی سے ظفر،صغیر وغیرہ نے اسکا بچھڑا چوری کر لیا۔
تازہ ترین