• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو ورکرز سے بدتمیزی برداشت نہیں، کمشنر ملتان کا ڈی سی وہاڑی کو ایکشن لینے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر ) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے بورے والہ میں پولیو ورکرز کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی وقاص رشید کو فوری ایکشن کا حکم دے دیا، کمشنر نے آر پی او ملتان ریجن وسیم احمد سیال سے بھی بات کی اور کہا کہ پولیو ورکرز قومی ہیرو ہیں، ان سے بدتمیزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔دوران مہم ملزم محمد ارشد نے پولیو ورکر ٹیم کا ویکسین کولر توڑ دیا اور انکو حبس بےجا میں رکھنے کی کوشش کی تھی۔
تازہ ترین