• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان تحریک جوانان کے زیراہتمام افواج پاکستان کے حق میں ریلی

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان تحریک جوانان پاکستان کے زیراہتمام افواج پاکستان کے حق میں ریلی گردیزی مارکیٹ سے جلال مسجد چوک تک نکالی گئی جس کی قیادت تحریک جوانان پاکستان کے صدر عامر رئوف اور آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے کی، شرکاء ریلی نے پاک افواج کے حق میں نعرے بازی کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عامر رئوف اور عارف فصیح اللہ نے کہا کہ چند مفاد پرست سیاستدان افواج پاکستان پر کیچڑ اچھال کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین