• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا فیصلہ


حکومتِ پاکستان نے عیدِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارتِ داخلہ نے وفاقی کابینہ اور صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد اس ضمن میں صوبوں کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

مراسلہ سزاؤں میں کمی کا اطلاق کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمر قید کے تمام قیدیوںکی 30 دن کی سزا معاف کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عورتوں اور 65 سال یا اس سے زائد عمر کے قیدیوں کی بھی 30 دن کی سزا معاف کی گئی ہے۔


وزارتِ داخلہ کے مراسلے کے مطابق 18 سال سے کم عمر کے قیدیوں کی سزاؤں میں بھی 30 دن کی معافی دی گئی ہے۔

مراسلے میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ اس معافی کا اطلاق جاسوسی، دہشت گردی، قتل، زنا، ڈکیتی، اغواء اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے قیدیوں پر نہیں ہو گا۔

تازہ ترین