• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن نے اپنی شادی کا جوڑا اپنے پاس موجود رقم سے تیار کروایا تھا

برطانوی شاہی خاندان کے رکن پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے بارے میں جہاں بہت سی باتیں شاہی خاندان سے الگ ہونے کے بعد سامنے آرہی ہیں ان میں ایک اور نئی چیز یہ سامنے آئی ہے کہ میگھن نے ہیری سے 2018ء میں اپنی شادی کا جوڑا اپنے پاس موجود رقم سے تیار کروایا تھا۔

یہ جوڑا تیار کرانے پر انکے ایک لاکھ 42 ہزار 119 ڈالر خرچ ہوئے تھے۔

ہیلو میگزین کے مطابق امریکی ڈرامہ سیریز سوٹس کی اداکارہ اور پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے پیرسین فیشن ہاؤس گیوانچی سے لگ بھگ 3,900 گھنٹوں میں یہ عروسی جوڑا تیار کروایا تھا اور برطانوی پاؤنڈ میں اسکی قیمت 110,000£ تھی۔


رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سولہ فٹ لمبے اس جوڑے پر برطانوی دولت مشترکہ کے تمام 53 ملکوں کے پھولوں کی کڑھائی کی گئی تھی۔

اس سے قبل میگھن کو اپنی آنجہانی ساس لیڈی ڈیانا کا شادی کا جوڑا پہننے سے منع کردیا گیا تھا۔ جبکہ انھیں شادی کے دن لیڈی ڈیانا کا شاندار اسپنسر کراؤن پہننے سے بھی ملکہ برطانیہ نے روک دیا تھا۔

شاہی پرستار یہ توقع کررہے تھے کہ وہ یہ کراؤن پہنیں گی لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

تازہ ترین