آپ آف لائن ہیں
بدھ16؍ربیع الثانی 1442ھ2؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ارمینہ خان نے لفٹ چھوڑ کر سیڑھیوں کا انتخاب کیوں کیا؟

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ارمینہ خان نے لفٹ سے باہر نکل کر سیڑھیوں کا انتخاب کرنے کی وجہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو بتادی۔ وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے سخت غصے کا اظہار بھی کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ارمینہ خان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق بتایا اور لکھا کہ 5 افراد نے بغیر فیس ماسک لفٹ میں آنے کی کوشش کی جس پر وہ لفٹ سے باہر آگئیں اور اوپر جانے کے لئے سیڑھیوں کا انتخاب کیا۔

اداکارہ ارمینہ خان نے لوگوں کی جانب سے اس بداحتیاطی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے لوگ جن میں کورونا کی علامات نہ ہوں دوسروں کی موت کا سبب بن سکتے ہیں۔

اس سے قبل رواں ماہ کی 29 تاریخ کو بھی ارمینہ خان نے اسی طرح کے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

ارمینہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ وہ کئی بار اپنے اکاؤنٹ پر کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پیغام بھی جاری کر چکی ہیں۔ ساتھ ہی وہ مداحوں کو اپنے کام کے حوالے سے بھی آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید