آپ آف لائن ہیں
جمعرات10؍ربیع الثانی 1442ھ26؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

برطانیہ: کورونا کیسز کے سبب کرسمس تقریبات کی منسوخی کا خدشہ

برطانیہ میں ماہرین نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ریسٹورنٹس کو ایک ماہ کے لیے بند نہ کیا گیا تو کورونا کی وبا کے سبب کرسمس کی تقریبات منسوخ کرنا پڑجائیں گی۔

کورونا کی دوسری لہر سے برطانیہ میں 85 ہزار اموات کا خدشہ ہے۔ جمعہ کو برطانیہ میں کورونا سے مزید 274 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ساڑھے چوبیس ہزار کیسز سامنے آئے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 9 لاکھ 89 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ موذی مرض کے باعث 46 ہزار 229 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید