آپ آف لائن ہیں
بدھ9؍ربیع الثانی 1442ھ25؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بہترین اقدامات سے شرح اموات 85 فی صد کم ہوئی، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے ڈاکٹروں پر کورونا سے اموات کا اعلان کر کے زیادہ پیسے کمانے کا جھوٹا الزام تھونپ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر غلط اعداد و شمار بتا رہےہیں کیونکہ کورونا سے موت کے اعلان پر انہیں زیادہ ڈالر ملتے ہیں۔

امریکی ریاست وسکانسن میں ریلی سے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات کئے، جس کی وجہ سے شرح اموات 85 فی صد کم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کم کر دیں تو کیسز بھی کم ہو جائیں گے مگر ہم یہ نہیں چاہتے۔

دوسری جانب جوبائیڈن نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر اور نرسیں جانیں لینے نہیں جانیں بچانے کے لیے دن رات ایک کررہے ہیں، ٹرمپ ان پر حملے نہ کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید