• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنت مرزا کی چھوٹی بہن انسٹاگرام پر چھا گئیں

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم کے انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔

بڑی بہن جنت مرزا کے نقش قدم پر چلنے والی ٹک ٹاکر علشبہ انجم کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ملین یعنی 10 لاکھ فالوروز ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ بھی اپنی بڑی بہن جنت مرزا کی طرح لاکھوں لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

چھوٹی بہن کی کامیابی پر جنت مرزا نے اُنہیں مبارکباد دیتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری میں علشبہ انجم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

انسٹا اسٹوری میں اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے جنت مرزا نے اپنی بہن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میں تمہاری اس کامیابی پر بہت خوش ہوں اور اب اس خوشی کےموقع پر تم مجھے پارٹی دو۔‘

دوسری جانب اگر ہم علشبہ انجم کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائیں تو وہ ٹک ٹاک پر بھی اپنی بڑی بہن سے خاصا پیچھے نہیں ہیں، ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر علشبہ انجم کے 7 اعشاریہ 9 ملین یعنی 79 فالوورز ہیں۔

دوسری جانب جنت مرزا کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 10ملین سے زائد یعنی ایک کروڑ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ بڑی بہن کی طرح علشبہ انجم کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی تصدیق شدہ ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ جنت مرزا گزشتہ دنوں ہی ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بنی ہیں، پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کا نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

تازہ ترین